۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کی جنرل باڈی میٹنگ

حوزہ/ مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کی جنرل باڈی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں مجمع کے علمائے کرام اور ذاکرین نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آج 13 اکتوبر 2024 کو مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کی جنرل باڈی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں مجمع کے علمائے کرام اور ذاکرین نے بھرپور شرکت کی۔ اس اجلاس کی صدارت صدر مجمع، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا حنان رضوی نے کی، جنہوں نے تنظیم کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور آئندہ کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔

اجلاس کا آغاز حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا عمار حیدرآبادی کی تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد ذاکرِ اہل بیت ڈاکٹر قدسی رضوی صاحب نے شہید حجۃ الاسلام سید حسن نصر اللہ رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں مجلس ترحیم سے خطاب کیا اور مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر حجۃ الاسلام مولانا سید تنویر زینبی نے امام حسن عسکری علیہ السلام کی شان میں منظوم کلام پیش کیا، جسے حاضرین نے سراہا۔ بعد ازاں، صدر مجمع مولانا حنان رضوی نے امام حسن عسکری علیہ السلام کے فضائل بیان کیے اور موجودہ حالات پر بھی تبصرہ کیا۔

آخر میں، سرپرست اعلیٰ مجمع علماء و خطباء حیدرآباد، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ نے دعا کروائی، جس کے ساتھ اجلاس کا اختتام ہوا۔

مجمع علماء و خطباء حیدرآباد کی جنرل باڈی میٹنگ اور شہید حسن نصر اللہ کی یاد میں مجلس ترحیم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .